0

عوامی کی ترقیاتی جار ی منصوبوں کے کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میرضیاءلانگو

قلات:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ہفتہ کے روز قلات/ خالق آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے مختلف جاری وتکمیل شدہ منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خالق آباد میں  بوائز پرائمری اسکول ڈاڈو زئی ڈسٹرکٹ قلات  9.508 ملین روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی وزیر کوجاری و تکمیل شدہ دہ منصو بوں کے حوالے  سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے  ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار یا کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اس موقع پر علاقہ معتبرین اور  عوام سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ویژن ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع خاص کر پسماندہ علاقوں میں عوامی مفادات  کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے  تا کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ بہتر زندگی گزار سکیں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم، آمدورفت ،زراعت ،صحت ،امن و امان،سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے صوبائی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ان کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر میسر ہو بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے علاقے میں مختلف شخصیات کے انتقال پر ان کے گھروں گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے عبدالخالق لانگو کی صاحبزادی کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں