0

صاحفت مقدس پیشہ ، صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اور اس سے جڑے ہوئے لوگوں کی اعانت کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ صحافتی برادری کی مالی معاونت کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومت جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کا اجراءکرچکی ہے جس پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ صوبے کے صحافیوں اور اخبار مالکان کی مالی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے اور انکے مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے معاشرے میں موجود برائیوں کی نشان دہی کرکے حکومت و انتظامیہ کو عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ پریس اپنی سماجی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ معاشرے میں بہتری لانے اور ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پریس اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں