0

کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک مگر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے بچاﺅکی ویکسی نیشن مہم کو تیز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں سنڈیمن سول ہسپتال میں ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں 24گھنٹے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے عوام سے اس حوالے سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرو نا ویکسینیشن لازمی کرائیں تاکہ وہ اور ان کا خاندان اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ کورونا ایک مہلک وبا ءکی صورت اختیار کر چکا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک تھی جس کو حکومت نے اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کافی حد تک قابو میں کیا ہے مگر یہ وباءا بھی ختم نہیں ہوئی ہے لہذا ہمیں ابھی مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم حکومت کی جا نب سے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں صوبائی ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس موذی وباءکی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مگر اس ضمن میں عوام کو بھی سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہلک وائرس سے یقینی تحفظ کے لیے تمام باشعور عوام صوبائی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کریں۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے عوام اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہر وہ ممکن اقدامات کئے جائیں جن کی بدولت وائرس صوبے میں وبائی صورت اختیار نہ کر سکے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاط تدابیر پر بھی عمل درآمد کریں اور صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اور اس حوالے سے بے بنیاد اور غیر منطقی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں