0

بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر پروڈیوسر راج کوشل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کوشل کی موت کی تصدیق ان کے قریبی دوست اور فلمساز اونیر نے سوشل میڈیا پر کی اور لکھا ’’تم جلدی چلے گئے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ راج  میری پہلی فلم ’’مائی برادر نکھل‘‘ کے پروڈیوسر تھے اور وہ ان چند لوگوں میں سے تھے  جنہوں نے ہم پر یقین کیا اور ہمیں سپورٹ کیا۔ بالی ووڈ فنکار پروڈیوسر راج کوشل کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں