اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔