کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو صارفین کو یہ تجویز کرے گا کہ وہ اپنے کس کونٹیکٹ سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے ہوں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام ’سجسٹ کونٹیکٹ ٹو چیٹ ود (چیٹ کے لیے کونٹیکٹ کی تجویز)‘ کے مقصد کے لیے کی جانے والی بڑی تبدیلی کا حصہ ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو کونٹیکٹس میں موجود ان لوگوں سے گفتگو شروع کرنے میں مدد ملے گی جن سے کبھی بات نہیں کی گئی ہوگی۔