0

پیٹرول 17 روپے جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر اضافہ

یٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست کی رات بارہ بجے سے اکتیس اگست 2023 کی رات تک ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں