0

افغانستان, مسافر وین گہری کھائی میں جاگری؛ 24 جاں بحقطبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

کابل: افغانستان کے صوبے سرِ پُل میں تیز رفتار مسافر وین خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کئی سو فٹ گہری اور تنگ کھائی میں جا گری۔ 

افغان میڈیا کے مطابق وین میں 24 مسافر موجود تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور پُرخطر راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی تھی۔

حادثے کی شکار وین کی منزل اور مسافروں سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان میں سے 2021 میں طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد سے عالمی اداروں نے افغان فنڈز منجمد کردیے تھے۔

فنڈز کی کمی کے باعث قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات سے نمٹنے میں طالبان حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں