مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے دوران حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی۔ ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
صدارت عامہ نے گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 9 ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے۔ کیریج سروس کو بھی 24 گھنٹے فعال کردیا ہے۔ حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ اس سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے۔