0

ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی، ماہرہ خان کا انکشاف

جب ہمایوں سے ملی تو ساری غلط فہمی دور ہوگئی، ماہرہ خان

کراچی: ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی لیکن وہ ایسے نہیں ہیں۔ایک انٹریو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ جب میں ہمایوں سعید کے ساتھ پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کررہی تھی تو میں نے ہمایوں کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میں صرف کام سے کام رکھتی ہوں اور اس کے علاوہ نہ تو میری کسی چیز میں دلچسپی ہے اور نہ ہی میرا تعلق ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں ڈرامہ ’نیت ‘ کی شوٹنگ کے بعد ہمایوں کے ساتھ برگر کھانے گئی تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ لڑکیوں کے معاملے میں کافی دل پھینک آدمی ہیں جس پر ہمایوں بہت ہنسے اور کہا کہ میں کبھی لڑکیوں کے پیچھے نہیں بھاگا بلکہ لڑکیاں ہمیشہ میرے پیچھے آئی ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب ڈرامہ سیریل ’نیت‘ کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید سے ملی اور غلط فہمی دور ہوئی تو ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں