0

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

میکسکوشمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے، رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں