0

ملک میں کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق

سلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار165 افراد وبا کا شکارہوئے۔ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 436 جب کہ تاحال مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار989 ہوگئی ہے جب کہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

طی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں