0

عوام میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس

کراچی:yاداکارہ آمنہ الیاس نے بولڈ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد عوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔

آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

صارفین کی تنقید پر آمنہ الیاس نے اسی لباس میں ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں