0

بھارت ، پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے سینے کو دبایا مگر انھوں نے فیلڈ پر ہی اپنی آخری سانس لے لی

پونے: بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق جونار سٹی میں کھیلے جانے والے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بیٹسمین نے ڈلیوری کے بعد امپائر سے پوچھا کہ کتنی بالز باقی ہیں، پھر اچانک ہی ان کی حالت خراب ہوئی اور وہیں گرپڑے۔

امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے سینے کو دبایا مگر انھوں نے فیلڈ پر ہی اپنی آخری سانس لے لی۔ اس سے قبل  جنوری میں بھی بھارت میں ایک 25 سالہ کرکٹر نے دوران میچ جان گنوا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں